the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
صفہ ہائی اسکول ورنگل میں جلسہ سالانہ سے سابق وزیر بسواراجو ساریا، خواجہ عارف الدین کا خطاب ۔
ورنگل 12؍مارچ (اعتماد نیوز)ورنگل کے تعلیمی اداروں میں صفہ ہائی اسکول کے ادارہ کا نام ہمیشہ نمایاں رہا ہے کئی سالوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تشنگان علم نے اپنی پیاس بجھائی اور یہاں فارغ التحصیل ہزاروں طلباء مختلف مقامات پر بہترین عہدوں پر فائض ہیں ۔مسٹر بسوا راج ساریا سابق ریاستی وزیر پسماندہ طبقات نے اقلیتی تعلیمی ادارہ صفہ ہائی اسکول انگریز ی میڈیم منڈی بازار ورنگل کے سالانہ تقاریب میں بہ حیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔پروگرام کی صدارت جناب محمد خواجہ عارف الدین صدر صفہ ہائی اسکول و امیر جماعت اسلامی تلنگانہ ،آندھرا و اڑیسہ نے انجام دی۔مسٹر ساریا نے اپناخطبہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینا ضروری ہے ۔مسلمانوں میں تعلیم کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ذمہ دار افراد ہر بچے کو تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کے اقدامات کریں اور انکی تربیت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔جناب خواجہ عارف الدین صدر اسکول ہذا نے کہا کہ اسکول میں طلباء کی ذہن سازی ،دلچسپی اور تربیت پر انفرادی توجہ دی جاتی ہے ۔چند سال پہلے علاقہ منڈی بازار میں وسیع و عریض اراضی پر اس اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو اپنے قیام کے بعد مسلسل ترقی کی سمت گامزن ہے ۔صفہ ہائی اسکول میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ



اسلامی ماحول اور کردار سازی پر خاص توجہہ دی جاتی ہے ۔بہترین تعلیمی مظاہر کرنے والے طلباء کو انعامات و اسنادات سے نوازا جاتا ہے ۔ابتدء ہی سے طلباء کو خوشحال ماحول میں انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی ماحول بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور ان پر خصوصی نظر رکھیں ۔ڈاکٹر عزیز احمد عرسی معتمد ادارہ ہذا و موظف پرنسپال اسلامیہ ڈگری کالج نے کہا کہ ماہ کی گود ہی بچوں کی پہلی درس گاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسابقتی امتحانات میں ناکامی یا پھر تعلیم کے حصول میں مشکلات و دشواریوں سے مایوس نہیں ہونا چاہئے نیز طلباء کو مسابقتی امتحانات میں شریک کروانے اور ان کے مستقبل کو روشن کروانے کے لیے پہل کروانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو ممتاز و اہم شخصیتوں سے بچوں کو واقف کرایا جائے تاکہ وہ اپنی شخصیت کو سنوارنے کی مساعی کریں ۔محمدمحتشم الحق اڈمینسٹریٹیو آفسیرصفہ اسکول نے خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ہذا میں نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے ۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو روزانہ پابندی کے ساتھ اسکول روانہ کریں ۔اور گھر آنے کے بعد ان کی تعلیم جائزہ لیں ۔بعد ازاں طلباء و طالبات نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔اس موقع پر اسکول انتظامہ ،اسکول اسٹاف ،سرپرست اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔جناب ارشدنے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.